کراچی میں 3 سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش،

اسکول چوکیدار گرفتار وزیراعلی سندھ اور آئی جی پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ، فوری تحقیقات کر کے سخت کارروائی کا حکم، آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 12 جنوری 2018 12:13

کراچی میں 3 سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں مبینہ طور پر تین سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنیوالے اسکول چوکیدار کو بچی کے اہلخانہ نے مار پیٹ کے بعد رینجرز کے حوالے کردیا، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کر کے سخت کارروائی کا حکم د یدیا، آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

جمعہ کو علی الصبح ابراہیم حیدری میں واقع نجی اسکول کے چوکیدار کو کمسن طالبہ کے رشتہ داروں نے زد و کوب کے بعد رینجرز اہلکاروں کے حوالے کردیا۔کمسن طالبہ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسکول کے چوکیدار نے گزشتہ روز ان کی بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش کی اور بچی کے کہنے پر آج چوکیدار کے خلاف کارروائی کی۔

(جاری ہے)

بچی کے اہلخانہ نے پولیس کو بتائے بغیر چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور رینجرز اہلکاروں کے موقع پر پہنچنے پر مشتعل افراد نے چوکیدار کو ان کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی پولیس نے ابراہیم حیدری میں بچی سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لے لیا۔ترجمان وزیراعلی ہاس کے مطابق وزیراعلی سندھ نے فوری تحقیقات کر کے سخت کارروائی کا حکم دیا ہے جب کہ آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :