عائشہ گلالئی نے قصور واقعہ کا سبب ناچ گانا اور گالی گلوچ کے کلچر کو قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جنوری 2018 12:15

عائشہ گلالئی نے قصور واقعہ کا سبب ناچ گانا اور گالی گلوچ کے کلچر کو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2018ء) : پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 7 سالہ زینب کے ساتھ جو بھی ہوا وہ ایک المناک واقعہ ہے۔ اس سے قبل بھی قصور میں ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں، صرف قصور نہیں بلکہ پاکستان کے اور بھی علاقوں میں ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

کہیں پر بچوں کا قتل ہو جاتا ہے جبکہ کہیں پر نہیں ہوتا۔ والدین بھی اس چیز کو رپورٹ کرنے میں شرم محسوس کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کئی زیادہ کیسز رپورٹ ہی نہیں ہقتے۔ میری زینب کے والدین کے ساتھ دعائیں ہیں اللہ ان کو صبر عطا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ قصور واقعہ ملک کے سیاستدانوں کے اعمال کا نتیجہ ہے۔ کیونکہ جس معااشرے میں لیڈر کے درمیان گانے بجانے اور ڈانس کے مقابلے ہونے لگیں ، جہاں پر لیڈرز بدکردار ہوں ، جہاں بدزبانی کی جاتی ہو ، تو وہ معاشرہ اخلاقی دیوالیے پن کا شکار ہو ہی جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا تنقید کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان سے بڑا جھوٹا اور منافق انسان نہیں دیکھا۔ عمران خان نے پیری فقیری اور طلاق کو معاشرے میں متعارف کروایا۔ ناچ گانے اور گالم گلوچ کے کلچر نے معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا۔

متعلقہ عنوان :