لائیو پروگرام میں سخت سوالات پر صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ جواب دینے سے قاصر

پنجاب پولیس کی نااہلی پر جواب نہ دے سکے تو اینکر سے لغو زبان استعمال کی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جنوری 2018 12:20

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2018ء) : صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے لائیو پروگرام میں پنجاب پولیس کی بد ترین کارکردگی اور مظاہرین پر گولیاں برسانے سے متعلق سوال پر جواب دینے کی بجائے اینکر سے بد تمیزی کر ڈالی۔ لائیو پروگرام میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن شہزاد اقبال سے بدکلامی کی۔

جب ان سے مظاہرین پر گولیاں برسانے سے متعلق جواب مانگا تو انہوں نے بازاری زبان کا استعمال کی اور تہذیب کا دامن چھوڑ دیا ۔

(جاری ہے)

شہزاد اقبال کے سوالات پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آپ ہر بات کو گھٹیا انداز سے کر رہے ہیں، کیا یہ آپ کا وطیرہ ہے ؟ جس پر اینکر نے کہا کہ سر اگر آپ اس طرح کی زبان استعمال نہ کریں تو بہتر ہو گا۔ یہ سنتے ہی رانا ثنا اللہ سیخ پا ہو گئے اور کہا کہ میں تمہارے ساتھ یہی زبان استعمال کروں گا۔ تم کوئی خدا کے اُتار نہیں ہو۔ صوبائی وزیر قانون کی بدتہذیبی ، چوری اور پھر سینہ زوری کا منہ بولتا ثبوت یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے دیکھ کر صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور بُرا بھلا کہا ۔ رانا ثنا اللہ کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: