گنڈا سنگھ میں بچوں کیساتھ زیادتی کرنےوالے ملزمان بری

جمعہ جنوری 12:23

گنڈا سنگھ میں بچوں کیساتھ زیادتی کرنےوالے ملزمان  بری
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جنوری2018ء):زینب قتل کیس میں پولیس کی کارکردگی کسی سے چھپی ہوئی نہیں تاہم قصور کے نواحی گاؤں گنڈا سنگھ میں سینکڑوں بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے مرکزی ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر 4نے قصور ویڈیو اسکینڈل کیس میں ملزمان سلیم شیرازی ،تنزیل الرحمن ،نسیم عامر ،علیم آصف ،وسیم عابد اور نسیم شہزاد کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔

تمام ملزمان بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد ان کی ویڈیو بنا کر بیرون ممالک بھیجتے تھے ۔جبکہ ان ملزمان میں سلیم اختر شیرازی ،تنزیل الرحمن اور عتیق الرحمن کو آج رہا کر دیا جائے گا ۔ تمام ملزمان کے خلاف تھانہ گنڈا سنگھ میں مقدمہ درج تھا ۔ 

Your Thoughts and Comments