عدالت کا 36 گھنٹے میں قصور واقعے کے ملزم کو پکڑنے کا حکم

جمعہ جنوری 12:26

عدالت کا 36 گھنٹے میں قصور واقعے کے ملزم کو پکڑنے کا حکم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جنوری2018ء):قصور واقعہ پر شہباز شریف سخت افسردہ ہیں زمہ داران کو سخت سزا دی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے قصور واقعہ کی رپورٹ  شہباز شریف کو پیش کر دی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قصور واقعہ کے زمہ داران کے قریب پہنچ چکے ہیں۔اور کچھ گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں ۔ شہباز شریف سخت افسردہ اور پریشان ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کو پکڑنے کے لیے عوام کا تعاون درکار ہے اور بہت جلد اصل ملزم کو پکڑ کر عبرت ناک سزا دی جائے گی۔جب کہ عدالت نے 36 گھنٹے میں ملزم کو پکڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

Your Thoughts and Comments