قصور واقعے میں ملوث ملزم کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دی جائے گی‘

اس کیلئے فرانزک ٹیم دن رات کام کررہی ہے‘ ہمیں مل کر قصور کے لوگوں کو اس مصیبت سے نجات دلانا ہے‘ عوام ہمارے ساتھ تعاون اور ملزم کو پکڑنے میں مدد کریں‘ قصور واقعہ میں کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ‘ ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر میڈیا کے شکر گزار ہیں‘ قصور واقعے میں سیریل کلر ملوث ہے‘ المناک واقعے پر مظاہرین کے غم و غصہ کا احساس ہے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ذاتی ٹیم واقعہ قصور کی پل پل رپورٹ لے رہی ہے جلد عوام کو اچھی خبر دیں گے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود ، خواجہ عمران نذیر اور دیگر کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 12 جنوری 2018 12:59

قصور واقعے میں ملوث ملزم کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دی جائے گی‘
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ قصور واقعے میں ملوث ملزم کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دی جائے گی‘ ملزم کو پکڑنے کے لئے فرانزک ٹیم بھی دن رات کام کررہی ہے‘ ہمیں مل کر قصور کے لوگوں کو اس مصیبت سے نجات دلانا ہے‘ عوام ہمارے ساتھ تعاون اور ملزم کو پکڑنے میں مدد کریں‘ قصور واقعہ میں کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے‘ ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر میڈیا کے شکر گزار ہیں‘ قصور واقعے میں سیریل کلر ملوث ہے‘ المناک واقعے پر مظاہرین کے غم و غصہ کا احساس ہے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ذاتی ٹیم واقعہ قصور کی پل پل رپورٹ لے رہی ہے جلد عوام کو اچھی خبر دیں گے۔

جمعہ کو رانا مشہود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم دن رات کام کررہے ہیں کہ اس ذلیل انسان کو گرفتار کریں اور عوام اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

(جاری ہے)

حکومت نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ایک کروڑ روپے کا اعلان بھی کررکھا ہے وزیراعلیٰ پنجاب واقعہ قصور پر انتہائی رنجیدہ اور پریشان ہیں۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

شہر کے تمام ادارے ملزم کی گرفتاری کے لئے دن رات کام کررہے ہیں ہم نے اپنے شہر کے امن کو خراب نہیں ہونے دینا ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے اور اس دشمن کو گرفتار کرنا ہے۔ تمام سکیورٹی اداروں کی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا۔ ہم نے کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہوا ہے اور جلد ہی ہم عوام کو اچھی خبر دیں گے شہباز شریف کی ذاتی ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے اور تمام معاملات کو دیکھا جارہا ہے قصور سے امن کا پیغام پورے پاکستان کو جائے گا۔

اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ تمام افراد اور اداروں نے مل کر اس خوفناک صورتحال پر قابو پانے پر مدد دی کچھ مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں زینب کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے ہم سب مل کر ان تمام معاملات کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس موقع پر محمد احمد خان نے کہا کہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی وجہ سے اس معاشرتی مسئلہ کو خوش اسلوبی سے اٹھایا گیا اس واقعے میں سیریل کلر ملوث ہے جو پہلے بھی کئی واقعات میں ملوث رہا ہے۔

ہم ملزم کے نزدیک پہنچ گئے ہیں جو جلد اپنے انجام تک پہنچے گا۔ پولیس کی کئی ٹیمیں ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہیں ہمیں مظاہرین کے جذبات کا احساس ہے ہم اس شہر میں مزید تفریق نہیں چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ کا سخت نوٹس لیا پولیس کو فائرنگ کرنے کا کوئی حق نہیں تھا۔