حکومت رواں مالی سال انسانی ترقی کی بہتری کیلئے 115 ارب کے ترقیاتی فنڈز خرچ کر رہی ہے،سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی و ترقی شعیب احمد صدیقی

جمعہ 12 جنوری 2018 13:07

حکومت رواں مالی سال انسانی ترقی کی بہتری کیلئے 115 ارب کے ترقیاتی فنڈز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی و ترقی شعیب احمد صدیقی نے کہاہے کہ حکومت رواں مالی سال انسانی ترقی کی بہتری کے لئے 115 ارب کے ترقیاتی فنڈز خرچ کررہی ہے، پلاننگ کمیشن نے پورے ملک میں انسانی ترقی کی بہتری کے لئے ایک مربوط منصوبہ بندی کی ہے جس کے آنے والے وقتوں میں دور رس نتائج حاصل ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت بہترین ماحول اور صحت کی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دے رہی ہے۔ سیکرٹری منصوبہ بندی نے کہاکہ حکومت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے سٹیک ہولڈز کی مشاورت کے ساتھ ایک جامع فریم ورک تشکیل دے رہی ہے جس میں لوگوںکی ضروریات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی حکومت پاکستان کے وژن کے مطابق نوجوانوں، خواتین اور بزرگ افراد کے لئے تعلیم، ہنر اور صحت کے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے جس سے معاشرے کا یہ طبقہ بھر پور طور پر مستفید ہوسکے گا۔