قصور واقعہ کے بعد کشیدگی کی وجہ سامنے آ گئی

جمعہ 12 جنوری 2018 12:52

قصور واقعہ کے بعد کشیدگی کی وجہ سامنے آ گئی
قصور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12جنوری 2018)قصور میں پیش آنے والے زیادتی کے واقعے کے بعد شہریوں نے قصور میں شدید احتجاج کیا ۔اور اس دوران پولیس اور شہریوں کے درمیان شدید جھڑپ میں دو افراد جان کی بازی بھی ہار گئے۔کیونکہ پولیس کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ کی گئی تھی۔لیکن قصور وقعہ کے بعد ایسی کشیدہ صورتحال کیوں پیش آئی،سب سامنے آ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قصور میں ہونے والے واقعے کے بعد شہریوں نے ننھی زینب کی لاش رکھ کر احتجاج کیا ۔اور ان کی جانب سے مطالبات رکھے گئے لیکن ان کے مطالبات نہ مانے گئے جس کے بعد وہاں صورتحال کشیدہ ہو گئی اور فسادات کی صورت اختیار کر گئی۔خبر سامنے آئی ہے کہ آر پی او ذوالفقار حمید نے مطالبات ماننے سے انکار کیا تھا جس کے بعد وہاں صورتحال کشیدہ ہو گئی۔تاہم سابق ڈی پی او نے متا ثرین کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے تھے۔