زینب کا قتل،ننھی پری اپنے والدین سے بھی زیادہ کس سے پیار کرتی تھی؟ نیا انکشاف سامنے آگیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ جنوری 13:06

زینب کا قتل،ننھی پری اپنے والدین سے بھی زیادہ کس سے پیار کرتی تھی؟ نیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ زینب کے کیس میں جہاں پولیس اور تفتیشی ادارے حرکت میں آگئے ہیں وہیں عسکری حساس اداروں ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی نے بھی اس کیس میں خاص دلچسپی لی ہے ۔ معلوم یہ ہوا ہے کہ زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا شخص وہ تھاجو زینب کو بہت زیادہ عزیز اور جس سے زینب بہت زیادہ پیار کرتی تھی۔

بچپن سے ہی جب سے اس نے ہوش سنبھالا زینب اس شخص پر بہت زیادہ اعتماد بھی کرتی تھی ۔ مجھے کسی نے بتایا کہ بچی اپنے والدین سے زیادہ اس کے ساتھ وقت گزارتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ زینب کے غائب ہونے پر وہ لوگ جنہوں نے بہت زیادہ شور کیا وہ بھی اس کیس میں ملوث ہیں، ان میں سے ایک آدھ شخص نے پکڑے جانے سے قبل ہی اعتراف بھی کر لیا اور اپنے قریبی ساتھی سے کہا کہ یہ معاملہ خراب ہو رہا ہے، مجھے کہیں بھجوا دو اس سے پہلے کہ میں پکڑا جاؤں ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments