عمران خان نے اپنے زمانہ طالب علمی کا دلچسپ واقعہ سنا دیا

جمعہ جنوری 13:11

عمران خان نے اپنے زمانہ طالب علمی کا دلچسپ واقعہ سنا دیا
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12جنوری 2018) عمران خان نے اپنے زمانہ طالب علمی کا دلچسپ واقعہ سنا دیا،دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے عمران خان نے بھی سٹور پر نوکری کی ہوئی ہے،لیکن ان کو وہاں سے دس دن بعد ہی نکال دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ جب میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں پڑھتا تو میرے پاس پیسے ختم ہو گئے تھے اورمجھے پیسوں کی ضرورت پڑ گئی۔تو مجھے سٹور پر نوکری کرناپڑ گئی۔وہ نوکری تین ہفتے کی تھی لیکن مجھے دس دن بعد ہی وہاں سے نکال دیا گیا تھا ۔میں وہاں سب سے لڑتا تھا کیونکہ میں اپنے فیصلے خود کرتا ہوں۔مجھ سے آج تک کوئی کام زبردستی نہیں کروایا جا سکا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments