17جنوری کو عوامی تحریک کا جلسہ ، جلسے کو دھرنے میں تبدیل کرنے پر غور

جمعہ 12 جنوری 2018 13:15

17جنوری کو عوامی تحریک کا جلسہ ، جلسے کو دھرنے میں تبدیل کرنے پر غور
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12جنوری 2018ء ): پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 17 جنوری کو لاہور میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ لیکن اب اس جلسے کو دھرنے میں تبدیل کیےجانے پر غور ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان عوامی تحریک 17 جنوری کو ہونے والے اپنے جلسے کو دھرنے میں تبدیل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ جبکہ اس ضمن میں اپوزیشن سے مشاورت بھی کی جا رہی ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اگر پی اے ٹی کا جلسہ دھرنے میں تبدیل ہوا تو یہ دھرنا 17 روز تک جاری رہ سکتا ہے۔تاہم دھرنے کی مدت کا حتمی فیصلہ اپوزیشن سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔