اسلام آباد میں ایک شخص نے اپنی نئی نویلی دلہن کو آگ لگا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جنوری 2018 13:18

اسلام آباد میں ایک شخص نے اپنی نئی نویلی دلہن کو آگ لگا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2018ء) : وفاقی دارالحکومت میں ایک شخص نے اپنی نئی نویلی دلہن کو آگ لگا دی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے رہائشی شخص نے اپنی نئی نویلی دلہن پر خام تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔ آگ لگنے کے بعد امبرین بی بی نامی خاتون کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لے جایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئیں۔

خاتون کے شوہر کی شناخت زبیر کے نام سے ہوئی ۔

(جاری ہے)

زبیر نے دعویٰ کیا کہ اس کی اہلیہ سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے جھُلس گئیں، تاہم متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کر کے واقعہ میں شوہر کے ملوث ہونے پر شک ظاہر کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ پہلے خاتون پر خام تیل کا چھڑکاؤ کیا گیا جس کے بعد اسے آگ لگا دی گئی، پولیس نے زبیر کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کو آدھی رات تب اسپتال لایا گیا جب وہ سو فیصد جھُلس چکی تھی۔ زبیر ، جو کہ پہلے سے شادی شدہ تھا، نے پانچ ماہ قبل کورٹ میں امبرین سے شادی کی تھی۔ متاثرہ خاتون نے اہل خانہ نے بتایا کہ زبیر اکثر ان کی بیٹی پر تشدد بھی کرتا تھا۔

متعلقہ عنوان :