ارفع کریم رندھاوا کی چھٹی برسی پرسوں منائی جائے گی

جمعہ جنوری 13:56

ارفع کریم رندھاوا کی چھٹی برسی پرسوں منائی جائے گی
فیصل آباد۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء)دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی چھٹی برسی پرسوں14 جنوری بروز اتوار کو انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی جبکہ اس موقع پر ارفع کریم نگر فیصل آباد سمیت ملک بھر میں خصوصی تعزیتی تقریبات کاانعقاد کیاجائیگااور 16 سالہ آئی ٹی ایکسپرٹ ارفع کریم رندھاوامرحومہ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا جائیگا جس میں مرحومہ کے اہل خانہ سمیت سول سوسائٹی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین حضرات بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

Your Thoughts and Comments