Live Updates

عمران خان نے پنجاب پولیس سے متعلق سابق آئی جی کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جنوری 2018 14:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے پنجاب پولیس سے متعلق سابق آئی جی کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کہا کہ عباس خان کی 92،93 کی رپورٹ پبلک کی جائے۔

(جاری ہے)

عباس خان نے اپنی اس رپورٹ میں پنجاب پولیس  کے کرپٹ ہونے کی وجوہات بیان کی تھیں۔

پنجاب پولیس کا بگاڑ ماڈل ٹاؤن سانحے اور اب ہونے والے قصور واقعہ سے صاف ظاہر ہے ۔ سابق آئی جی نے اپنی رپورٹ میں شریف حکومت کو تین چیزوں کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ ان تینوں چیزوں میں میرٹ، رشوت لینا اور جرائم پیشہ افراد کو پولیس میں بھرتی کرنا شامل ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :