فاٹا پاکستان کا حصہ ہے ہمیں ٹھوکریں کھانے پر مجبور کیا جارہا ہے،شہاب الدین خان

جمعہ 12 جنوری 2018 15:07

فاٹا  پاکستان کا حصہ ہے ہمیں ٹھوکریں کھانے پر مجبور کیا جارہا ہے،شہاب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے قصور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے‘ ایسے واقعات سے معاشرے میں انارکی پھیلتی ہے‘ فاٹا میں تین سے سات سال کے بچے ڈرون حملوں میں مارے جاتے ہیں مگر کوئی مذمت نہیں کرتا‘ فاٹا بھی پاکستان کا حصہ ہے ہمیں ٹھوکریں کھانے پر مجبور کیا جارہا ہے‘ فاٹا کے نوجوان پرامن طریقے سے احتجاج کرنا چاہتے تھے لیکن روک دیا گیا‘ فاٹا کے نوجوانوں کو رہا کیا جائے۔

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباب الدین خان نے کہا کہ قصور واقعہ کی مذمت کرتا ہوں ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے ایسے واقعات سے معاشرے میں انارکی پھیلتی ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح کے واقعات کے خلاف قانون سازی ہونی چاہئے ملوث افراد کو سرعام سزا دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں اپوزیشن فاٹا کے حوالے سے پوائنٹ سکورنگ کررہی تھی فاٹا میں تین سے سات سال کے بچے ڈرون حملوں میں مارے جاتے ہیں مگر کوئی مذمت نہیں کرتا۔

فاٹا بھی پاکستان کا حصہ ہے لیکن لگ رہا ہے کہ کوئی فاٹا کو پاکستان کا حصہ نہیں مان رہا۔ فاٹا کے نوجوان پرامن طریقے سے احتجاج کرنا چاہتے تھے لیکن روک دیا گیا ہمیں گھروں سے اٹھایا جاتا ہے ہمیں ٹھوکریں کھانے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیوں لوگوں کو بغاوت پر مجبور کیا جارہا ہے پاکستان ہمارا ملک ہے ہم اپنی شہریت لے کر رہیں گے۔ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔ حکومت کیوں چاہتی ہے کہ لوگ شہید ہوں اور پھر فاٹا اصلاحات ہوں۔ ہمیں وکیل اور دلیل کا حق نہیں دیا جارہا فاٹا کے نوجوانوں کو رہا کیا جائے وارننگ دیتا ہوں کہ آپ نے ہمارے بچوں کو اٹھا کر زیادتی کی ہے۔