بھارت نے پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کی تصدیق کردی

مجھے اس سے اتفاق ہے کہ دونوں ملکوں کے قومی سلامتی مشیروں کے درمیان مذارات ہوئے تھے اور اس میں ہم نے خطے سے دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق اپنا مسئلہ اٹھایا تھا، ہم نے مذاکرات کے دوران سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ بھی اٹھایا تھا،ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رویش کمار

جمعہ 12 جنوری 2018 15:07

بھارت نے پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کی تصدیق کردی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) بھارت نے باضابطہ طور پر ان خبروں کی تصدیق کی ہے کہ پچھلے مہینے پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان بنکاک میں ملاقات ہوئی تھی۔پچھلے مہینے میڈیا میں یہ خبریں گردش میں رہیں کہ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ)ناصر خان جنجوعہ اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈویل کے درمیان 27 دسمبر کو بنکاک میں ملاقات ہوئی تھی۔

ا مریکی میڈیا کے مطابق خارجہ مور کی بھارتی وزارت کے ترجمان رویش کمار نے کہا ہے کہ مجھے اس سے اتفاق ہے کہ دونوں ملکوں کے قومی سلامتی مشیروں کے درمیان مذارات ہوئے تھے اور اس میں ہم نے خطے سے دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق اپنا مسئلہ اٹھایا تھا۔ ہم نے مذارات کے دوران سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ بھی اٹھایا تھا۔

(جاری ہے)

بھارت اس سے پہلے یہ کہہ کر پاکستان سے مذارات سے انکار کرتا رہا ہے کہ دہشت گردی کے روکے جانے تک پاکستان کے ساتھ بات چیت نہیں ہو سکتی۔

اس سلسلے میں بھارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک یہ کہہ چکا ہے کہ دہشت گردی اور مذارات ایک ساتھ نہیں چل سکتے، لیکن دہشت گردی سے متعلق بات چیت یقینا آگے بڑھ سکتی ہے۔اس سے پہلے ایک پاکستانی عہدے دار کے حوالے سے خبروں میں بتایا گیا تھا کہ دونوں ہمسایہ ملکوں کے مشیروں کے درمیان ملاقات اچھی رہی۔ بھارتی مشیر اجیت ڈویل کا رویہ اور انداز دوستانہ اور مثبت تھا۔رویش کمار کی جانب سے یہ بیان دونوں فریقوں کی جانب سے مشیروں کی سطح پر مذارات کی پہلی سرکاری تصدیق ہے۔

متعلقہ عنوان :