پی ٹی ا ٓئی رہنما جہانگیر ترین فضا ئی حا دثے میں بال با ل بچ گئے

ہیلی کاپٹر کی فنی خرابی کے باعث مندرا کے کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ،جہانگیر ترین اسحاق خاکوانی اور عامر کیانی کے ہمراہ اسلام آباد سے پیر آف سیال حمید الدین سیالوی سے ملاقات کے لئے مندرا جارہے تھے

جمعہ جنوری 15:26

پی ٹی ا ٓئی رہنما جہانگیر ترین فضا ئی حا دثے میں بال با ل بچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کے باعث مندرا کے کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ نے بڑے حادثے سے بچالیا تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اسحاق خاکوانی اور عامر کیانی کے ہمراہ اسلام آباد سے پیر آف سیال حمید الدین سیالوی سے ملاقات کے لئے مندرا جارہے تھے کہ اچانک ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کے باعث پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو مندرا کے کھیتوں میں لینڈ کرادیا جس کے بعد مندرا کے لوگوں کے بڑی تعداد وہاں پر پہنچ گئی اور جہانگرترین سے ہاتھ بھی ملائے جس پر جہانگرترین نے مندرا کے لوگوں کی مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کچھ دیر بعد گاڑیوں پر روانہ ہوگئی

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments