قصور واقعہ ۔ وزیراعلٰی پنجاب ذاتی طور پر کیس کی نگرانی کر رہے ہیں ، رانا مشہود

جمعہ 12 جنوری 2018 15:26

قصور واقعہ ۔ وزیراعلٰی پنجاب  ذاتی طور پر کیس کی نگرانی کر رہے ہیں ، ..
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف ذاتی طور پر کیس کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ قصور واقعہ کی تحقیقات اور امن و امان کی بحالی دیکھ رہے ہیں ۔ مشتبہ لوگ گرفتار کئے ہیں فرانزک بنیاد پر بریک تھرو کو سب سے شیئر کریںگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز قصور میں ترجمان پنجاب حکومت اور دیگر سمیت ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی ذاتی طور پر کیسکی نگرنای کر رہے ہیں ۔ زینب کے قاتلوں کو پکڑا جانا چاہئے اور اسے قرار واقعی سزا ملنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ املاک کو نقصان نہ پنچائیں ہمیں اس مصیبت کا خاتمہ کرناہے تمام مساجد سے اعلان کرائیں گے کہ شہر کا امن خراب نہیں کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم سنی تحریک کے ساتھیوں اور وکلاء برادری کا انتہائی مشکور ہوں جو جانی اور مالی نقصان کے باوجود جذبے کے ساتھ آئے اور شہر میں امن قائم کرنے کے لئے اپنا حصہ ادا کیا ۔

انہوں نے کہاکہ تاجروں اور شہری تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اسب نے بیٹھ کر یہ فیصلہ کیا کہ ہم نے مل کر چلنا ہے اور شہرکو مزید پرامن بنانا ہے اور اس شہر کے لوگوں پر آی ہوئی مصیبت کا خاتمہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سکیورٹی اداروں ، ایجنسیوں اور رینجرز کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے شہر کے امن کے لئے مثالی کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے کچھ مشتبہ افراد پکڑے ہیں ہم ان کے فرانزک تجزیے اور تمام لوازمات کر رہے ہیں ۔ جلد ہی ایک بریک تھر وملے گا جسے عوام سے شیئر کریں گے اس پر ہمارا فوکس ہے ۔ وزیراعلٰی کی ذاتی دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ دو وزراء شہر کی قیادت پرسوں سے یہاں موجود ہین ۔ وزیراعلٰی کی ذاتی ٹیم یہاں موجود ہے۔