پاکستان نے بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بھارت کا الزام

جمعہ 12 جنوری 2018 15:29

پاکستان نے بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی کوئی جانی نقصان ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی رینجرز نے پونچی سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دفاعی حکام نے بتایا کہ پاکستانی رینجرز نے اوڑی میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر بھارتی فوجیوں نے بھی جوابی فائرنگ کی اور دونوں فریقین کے درمیان چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا