وزیراعلی ہائوس سندھ میں بچیوں سے زیادتی کی روک تھام کیلئے خصوصی ڈیسک قائم

تمام بچوں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

جمعہ 12 جنوری 2018 15:36

وزیراعلی ہائوس سندھ میں بچیوں سے زیادتی کی روک تھام کیلئے خصوصی ڈیسک ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) پنجاب حکومت ننھی زنیب کوتوانصاف نہ دلواسکی مگرسندھ حکومت نے بچیوں سے زیادتی کے واقعات کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرلیے ہیں۔ وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہائوس میں خصوصی ڈیسک بنا دیاہے۔ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق خصوصی ڈیسک پر 24 گھنٹے شکایات وصول کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

خصوصی ڈیسک وزیراعلی ہائوس کے شکایتی سیل میں قائم کیا گیا۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ تمام بچوں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پولیس و دیگر ادارے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت موصول ہونے پر فوری کارروائی کریں۔وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے معاشرہ کو اس لعنت سے پاک کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کرنے ہیں۔

متعلقہ عنوان :