راجہ پرویز اشرف کی خلاف پیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت 3 فروری تک ملتوی

جمعہ 12 جنوری 2018 15:46

راجہ پرویز اشرف کی خلاف پیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ..
لاہور۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف پیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کیس کی سماعت 3فروری تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالتی سماعت کے موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پیپکو میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں احتساب عدالت پیش ہوئے،احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی گئی،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر پیپکو میں 437افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام ہے ،عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر 7 افراد پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے۔

کمرہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے زینب کے قتل کو افسوس ناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قصور میں چھوٹی بچی کا قتل لرزہ خیز واردات ہے۔پنجاب میں امن و امان کی صورت حال مخدوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ زینب قتل کیس کے ملزموں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے ، انہوں نے کہا کہ قصور جیسے واقعات کے خلاف اب عملی طور پر احتجاج کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :