خزانہ اور اقتصادی امور کیلئے وزیر اعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

جمعہ 12 جنوری 2018 15:46

خزانہ اور اقتصادی امور کیلئے وزیر اعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل سے متحدہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) خزانہ اور اقتصادی امور کیلئے وزیر اعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عبید ابراہیم سلیم الزابی نے جمعہ کہ یہاں ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہئے جس سے انسانی وسائل کی ترقی ممکن ہوسکے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر اعظم کے مشیر سے دبئی ایکسپو سے متعلق امور پر خیالات کا تبادلہ بھی کیا۔ وزیر اعظم کے مشیر نے انہیں یقین دلایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ اور مجموعی تعاون میں وہ ان کا مکمل ساتھ دیںگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کمپنیاں اور تاجر متحدہ عرب امارات میں منعقدہ نمائیشوں میں عملی طور پر حصہ لیتے ہیں اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون اہمیت کا حامل ہے اور ان مستقبل میں ان شعبوں میں مزید تعاون پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :