پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی ہے‘
ہماری سرزمین پر دہشت گردوں کے کوئی خفیہ ٹھکانے نہیں ہیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب
جمعہ 12 جنوری 2018 15:46
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس وقت سلامتی کی فضاء بہت نازک ہے اور یہ ابھرتے ہوئے چیلنجز اور مواقع کی ملی جلی صورتحال کی حامل ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کورس گریجویٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ ملک کو درپیش خطرات کے خلاف قومی ردعمل کی تشکیل میں معاون اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے شرکاء کے قومی سلامتی تصورات کی تشکیل اور تشکیل نو اور سویلین پالیسی سازوں کو قومی سلامتی سے متعلق امور کے بہتر ادراک پیدا کرنے میں این ڈی یو کے کردار کو سراہا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے کورس کے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔ یہ تقریب نیشنل سیکورٹی اینڈ وارس کورس کے اختتام پر منعقد ہوئی جو گزشتہ اگست میں شروع ہوا تھا اور 29 منتخب شدہ شرکاء میں سول سروس آف پاکستان کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کے ارکان شامل تھے۔ کورس کا بنیادی محور شرکاء کو قومی سلامتی کے حوالے سے مختلف پہلوئوں کے بارے میں بہتر آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان کے موجودہ چیلنجز ’’پوری قوم کی سوچ‘‘ کے ذریعے قومی سلامتی ردعمل کے متقاضی ہیں۔ تقریب میں وزیر دفاع خرم دستگیر خان، وزیر داخلہ احسن اقبال، چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.