عمران خان کا سابق آئی جی کی پولیس کرپشن رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ

سابق آئی جی کی پولیس کرپشن رپورٹ منظر عام پر آنی چاہیے، رپورٹ میں حکومت کو تین چیزوں کا ذمہ دار قرار دیا گیا، سانحہ ماڈل ٹائون اور قصور میں پولیس کا بگاڑ نظر آیا، چیئرمین تحریک انصاف

جمعہ جنوری 16:35

عمران خان کا  سابق آئی جی کی پولیس کرپشن رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سابق آئی جی کی پولیس کرپشن رپورٹ منظر عام پر آنی چاہیے تا کہ عوام کو حقائق کا علم ہو، رپورٹ میں حکومت کو تین چیزوں کا ذمہ دار قرار دیا گیا، سانحہ ماڈل ٹائون اور قصور میں پولیس کا بگاڑ نظر آیا۔

جمعہ کو عمران خان نے سابق آئی جی کی پولیس کرپشن رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کر دیا،عباس خان نے پولیس رپورٹ 1992-93 میں ہائی کورٹ میں پیش کی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون اور قصور میں پولیس کا بگاڑ نظر آیا، رپورٹ منظر عام پر آنی چاہیے تا کہ عوام کو حقائق کا علم ہو، رپورٹ میں پنجاب حکومت کو تین چیزوں کا ذمہ دار قرار دیا گیا، رپورٹ میں پولیس رشوت،کریمنلز کی بھرتی جیسے حقائق شامل ہیں۔

Your Thoughts and Comments