مسئلہ کشمیر کے حل تک کسی بھی قسم کے ٹیکسوں کا نفاذ غیر آئینی ہوگا،سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی

ٹیکس کے حوالے سے عوامی رائے کو مدنظر رکھا جائے گا‘ اسمبلی ممبران عوامی نمائندے ہیں اگر عوام ٹیکس قبول نہیں کر تے تو ہم بھی نہیں کریں گے‘ فدا محمد ناشاد کی آئی این پی سے خصوصی گفتگو

جمعہ 12 جنوری 2018 16:35

مسئلہ کشمیر کے حل تک کسی بھی قسم کے ٹیکسوں کا نفاذ غیر آئینی ہوگا،سپیکر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ ٹیکس کے حوالے سے عوامی رائے کو مدنظر رکھا جائے گا‘ اسمبلی میں موجود ممبران عوامی نمائندے ہیں اگر عوام ٹیکس قبول نہیں کریں گے تو ہم بھی ٹیکس قبول نہیں کریں گے‘ مسئلہ کشمیر کے حل تک کسی بھی قسم کے ٹیکسوں کا نفاذ غیر آئینی ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انہوں نے اسلام آباد میں ’’آئی این پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں موجود ممبران عوامی نمائندے ہیں اگر عوام ٹیکسوں کے نفاذ کے مخالف ہیں تو بحیثیت عوامی نمائندوں کے ہم بھی کسی قسم کا ٹیکس قبول نہیں کریں گے۔ جب تک مسئلہ کشمیر کا حل نہیں نکلتا تب تک گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کا نفاذ غیر آئینی ہے۔