سعودی حکومت نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے منفی اثرات سے غریب شہریوں کو بچانے کیلئے ایک اہم اقدامات کا اعلان کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 12 جنوری 2018 15:37

سعودی حکومت نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے منفی اثرات سے غریب شہریوں کو بچانے ..
ریاض  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) مقامی اخبار "الریاض" کے مطابق سعودی عرب میں تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کا تعلق3 اہم شعبوں مکان، تعلیم اور صحت سے ہے۔ سعودی حکومت آبادی میں زبردست اضافے اور روز افزوں اخراجات کے دباﺅ کے باوجود رہائش ، صحت اور تعلیم کو اپنی ترجیحات میں شامل کئے ہوئے ہے۔ سعودی کابینہ نے منگل کے اجلاس میں وزارت محنت کے حمایت یافتہ زمروں کو رہائشی قسط کی ادائیگی کے سلسلے میں نئے طریقہ کار کی منظوری دی۔

سعودی کابینہ کا یہ اقدام سماجی کفالت میں شامل ضرورت مند شہریوں کو دی جانے والی سبسڈی منظم کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔ سعودی حکومت نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے منفی اثرات سے غریب شہریوں کو بچانے کیلئے ایک اہم فیصلہ یہ کیا کہ جو شہری پہلی بار مکان خریدے گااسے 850ہزار ریال تک کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

سعودی کابینہ نے 2017ءکے دوران عموماً سعودی معیشت اور خصوصاً مکانات کی دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر حقداروں کی پشت پناہی اور سرپرستی کے حوالے سے پے درپے اقدامات کرکے عوام دوستی کا مظاہرہ کیا۔

اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ مملکت میں مکان کا بحران جلد حل ہوگا۔ حالیہ برسو ںکے دوران مملکت میں مکانات کے مسئلے نے شدت اختیار کرلی تھی۔ حکومت نے 6برس سے اس مسئلے کے حل کو اپنے ہاتھ میں لے رکھا ہے۔ حکومت کو معلوم ہے کہ یہ اقتصادی اور سماجی ہر لحاظ سے بیحد اہم ہے۔ اسکا فوری حل لازم ہے ورنہ یہ دھماکہ خیز صورتحال اختیار کرسکتا ہے۔ سعودی حکومت نے اسی جذبے کے تحت وزارت آباد کاری قائم کی۔ اب اسکے خوشگوار نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ غالباً© سماجی کفالت میں شامل افراد کی سبسڈی اسکا ایک اہم نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :