وزیراعلیٰ پنجاب نے زینب کے والدین سے وعدہ کیا ہے کہ مجرموں کو سرعام پھانسیاں دی جائیں گی، طاہرہ اورنگزیب

جمعہ 12 جنوری 2018 16:42

وزیراعلیٰ پنجاب نے زینب کے والدین سے وعدہ کیا ہے کہ مجرموں کو سرعام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے زینب کے والدین سے وعدہ کیا ہے کہ مجرموں کو سرعام پھانسیاں دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کوپارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زینب کے والدین اس کو کسی کے پاس چھوڑ گئے، قصور واقعہ نے سب کو پریشان کرکے رکھ دیا اور والدین کو بچوں کی نگرانی کی طرف توجہ کرنے پر مجبور کردیا۔

انہوں نے کہاکہ قصور واقعہ کے بعد ہر سکول جانے والا بچہ پریشان ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے زینب کے والدین سے وعدہ کیا ہے کہ مجرموں کو سرعام پھانسیاں دی جائیں گی جبکہ مجرمون کو گرفتاری کے لئے تمام ادارے کام کررہے ہیں ۔ بہت جلد زینب کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا جائے گا اور ان کو سر عام سزائیں دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :