پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کا منصوبہ کسی ایک حکومت کا نہیں ،

پورے ملک کا منصوبہ ہے،مریم اورنگزیب منصوبوں کی تکمیل کیلئے نظام کی مضبوطی اور جمہوری عمل کا تسلسل ناگزیر ہے،پاکستان واحد پارلیمان ہے جس نے اپنا ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ قائم کیا ،شاخیںاور صوبائی سیکرٹریٹ صوبوں میں بھی قائم ہیں، وزیر مملکت اطلاعات کی طلبہ کیوفد سے گفتگو

جمعہ 12 جنوری 2018 16:48

پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کا منصوبہ کسی ایک حکومت کا نہیں ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کا منصوبہ کسی ایک حکومت کا نہیں ، پورے ملک کا منصوبہ ہے، منصوبوں کی تکمیل کیلئے نظام کی مضبوطی اور جمہوری عمل کا تسلسل ناگزیر ہے۔پاکستان واحد پارلیمان ہے جس نے اپنا ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ قائم کیا ،شاخیںاور صوبائی سیکرٹریٹ صوبوں میں بھی قائم ہیں۔

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے یہ بات ایچی سن کالج کے طلبہ کے وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ پارلیمنٹ کا دورہ کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر مملکت نے طلبہ کو پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے مجموعی طور پر 17 اہداف دیئے گئے ہیں اور پاکستان اس ضمن میں ان پر دستخط کرنیوالوں میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایم ڈی جیز اپنے اہداف کا حصول ممکن نہیں بنا سکے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں آمریت رہی اور پارلیمان کا رابطہ اس ضمن میں منقطع رہا۔انہوںنے کہا کہ مقاصد کے حصول اور نظام کی مضبوطی کیلئے اس کا تسلسل بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ پارلیمنٹرینز کو پائیدار ترقی کے اہداف کے متعلق ہر طرح کی تحقیق ،مواد اور ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد پارلیمان ہے جس نے اپنا ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ قائم کیا ہے اس سیکرٹریٹ کی شاخیںاور صوبائی سیکرٹریٹ صوبوں میں بھی قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کا منصوبہ کسی ایک حکومت کا نہیں بلکہ یہ پورے ملک کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے منصوبوں کی تکمیل کیلئے نظام کی مضبوطی اور جمہوری عمل کا تسلسل ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :