پولیس فائرنگ سے جاں بحق 2افراد کے لواحقین کو 30،30لاکھ روپے کے امدادی چیک دیدئیے گئے

جمعہ جنوری 16:48

پولیس فائرنگ سے جاں بحق 2افراد کے لواحقین کو 30،30لاکھ روپے کے امدادی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) پنجا ب حکومت کی جانب سے قصور میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 30،30لاکھ روپے کے امدادی چیک دے دئیے گئے ۔

صوبائی وزراء رانا مشہود احمد ، خواجہ عمران نذیر نے اراکین اسمبلی شیخ وسیم ، ملک رشید خان ، ملک احمد سعید اور دیگر کے ہمراہ قصور میں مظاہرے کے دوران پولیس فائرنگ سے جاںبحق ہونے والے 45سالہ محمد علی اور 22سالہ شعیب کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی طر ف اعلان کردہ امدادی چیک دئیے ۔یادرہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طر ف سے پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کیلئے 30،30لاکھ روپے مالی امداد اور خاندان کے ایک ،ایک فرد کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments