Live Updates

پنجاب میں میٹرو کریسی کا راج ہے،

قصور میں پیش آنے والا واقعہ شرمناک ہے، ڈی آئی خان میں بے حرمتی کے واقعے پر 24گھنٹے میں ملزمان پکڑے،کے پی کے کے نظام کی سارا پاکستان تعریف کر رہا ہے،آنے والے دنوں میں گلوبل وارمنگ بڑا مسئلہ ہوگا،شریف بادران عوام کو گمراہ کررہے ہیں، نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا تقریب سے خطاب

جمعہ 12 جنوری 2018 16:56

پنجاب میں میٹرو کریسی کا راج ہے،
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں میٹرو کریسی کا راج ہ، قصور میں پیش آنے والا واقعہ شرمناک ہے، ڈی آئی خان میں بے حرمتی کے واقعے پر 24گھنٹے میں ملزمان پکڑے،کے پی کے کے نظام کی سارا پاکستان تعریف کر رہا ہے،آنے والے دنوں میں گلوبل وارمنگ بڑا مسئلہ ہوگا،شریف بادران عوام کو گمراہ کررہے ہیں، نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وہ جمعہ کو پشاور میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پرویز خٹک نے چار سال کے دوران خیبرپختونخوا میں بہت کام کیا، کسی وزیر اعلیٰ نے ایسا کام نہیں کیا جیسا پرویز خٹک نے کیا، قوم انسانوں پر سرمایہ کاری اور اداروں کو مضبوط کرنے سے بنتی ہے، انسانوں پر سرمایہ کاری اور اداروں کو مضبوط کرنے والی قوموں نے ہی ترقی کی، میرٹ پر ٹیلنٹ کو آگے لانے والے ممالک ہی ترقی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قصور میں چند ماہ کے دوران 12بچیوں کو زیادتی کر کے قتل کیا گیا، ماضی میں بھی بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز سامنے آئیں، قصور کی پولیس کیا کر رہی تھی ڈیرہ اسماعیل خان میں واقعہ ہوا تو پولیس نی24گھنٹے میں ملزموں کو گرفتار کیا، گلوبل وارمنگ اور آلودگی مستقبل میں بڑے مسائل بننے والے ہیں، کے پی کے حکومت نے تین سال میں ایک ارب درخت لگائے، قصور میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، پنجاب میں صرف میٹروکریسی کا راج ہے، سارا پاکستان کے پی کے پولیس کی مثال دیتا ہے، نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، میں شاید واحد پاکستانی ہوں جس نے دنیا کے سارے پہاڑ دیکھے ہیں، ہمارا پاکستان کسی جنت سے کم نہیں ہے، کے پی کے میں سیاحت کے چار نئے مقامات کھولیں گے، انسانی حقوق کی فراہمی، اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے، شریف برادران عوام کو گمراہ کررہے ہیں، قومیں سڑکیں اور پل بنانے سے نہیں بنتیں، کے پی کے میں آئی جی پولیس کو میرٹ پر تعینات کیا جاتا ہے، شریف برادران 19 سال سے حکومت کررہے ہیں لیکن وہاں کی پولیس دیکھیں، بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان منشیات کی طرف چلے جاتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات