سالہ ہندو لڑکی پوجا بائی کی بازیای کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ،نثار کھوڑو

جمعہ جنوری 16:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء)سندھ اسمبلی میں جمعہ کو میرپور ماتھیلو سے اغواء ہونے والی 16 سالہ ہندو لڑکی پوجا بائی کا معاملہ اٹھایا گیا ۔ حکومت کی طرف سے یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ اس لڑکی کی بازیابی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔ ایم کیو ایم کے اقلیتی رکن دیوان چند چاولہ نے نقطہ اعتراض پر ایوان کو بتایا کہ پوجا بائی کے اغواء کو 15 دن ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس اس کی بازیابی کے لیے کچھ نہیں کر رہی ہے ۔ مجھے ڈر ہے کہ اس لڑکی کا مذہب تبدیل کراکے اسے پیش کیا جائے گا ۔ اس طرح کے واقعات سندھ میں ہو رہے ہیں ۔ کہیں اقلیتوں کے ساتھ ایک اور سانحہ رونما نہ ہو جائے ۔ حکومت فوری طور پر لڑکی کو بازیاب کراکے ورثاء کے حوالے کرے ۔ سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت پوجا بائی کی بازیابی کے لیے ہر اقدامات کرے گی ۔