سندھ ہائی کورٹ نے عاقب شاہانی قتل کیس میں ٹرائل کورٹ سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 9فروری تک ملتوی کردی

جمعہ جنوری 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے عاقب شاہانی قتل کیس میں ٹرائل کورٹ سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 9فروری تک ملتوی کردی ہے ۔

جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں عاقب شاہانی قتل کیس میں ملزم سابق سیشن جج سکندر لاشاری کی جانب سے مقدمے میںانسداد دہشت گری کی دفعات شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔سیشن جج کے بیٹے عاقب شاھانی کے قتل کا مقدمہ سابق سیشن جج سکندر لاشاری پر درج ہے ۔عدالت نے ٹرائل کورٹ سے کیس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 9فروری تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments