عدالت کا خاتون کو شہری کی جانب سے حبس بے جا رکھنے کے معاملے پر پولیس کو جلد تحقیقات مکمل کرکے خاتون کو بازیاب کرانے کا حکم

جمعہ 12 جنوری 2018 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے تھانہ تیموریہ کی حدود میں خاتون کو شہری کی جانب سے حبس بے جا رکھنے کے معاملے پر پولیس کو جلد تحقیقات مکمل کرکے خاتون کو بازیاب کرانے کا حکم دیا ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں تھانہ تیموریہ کی حدود مین خاتون شہری کو مبینہ حبس بے جا میں رکھنے کے معاملے کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار شاہینہ آصف نے موقف اختیار کیا کہ میرے شوہر آصف نے بشری نامی خاتون کو کئی ماہ سے اغوا کر رکھا ہیاور بشری اور اغوا کرنے کے بعد مجھے گھر سے نکال دیا ہے۔ہم تیموریہ تھانے گئے لیکن پولیس نے ایف آئی ار درج کرنے سے انکار کر دیا۔عدالت سے استدعا ہے بشری کو بازیاب اور مجھے انصاف دلایا جائے۔عدالت نے پولیس کو جلد تحقیقات مکمل کرکے خاتون کو بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 17جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :