بلاول بھٹوکا پنجاب اورسندھ کے ہرضلع میں امراض قلب ہسپتال بنانے کا اعلان
عوام کوفیصلہ کرناہےپنجاب کی طرح میٹرو ویٹروچاہیےیامفت علاج؟ سیاسی یتیموں کےٹولے نے وزیروں مشیروں کی بھرتی کےسواکچھ نہیں کیا،شوبازشریف نےلاہورمیں نامکمل ہسپتال کا افتتاح کیا،اب پیپلزپارٹی مکمل کرےگی،چیئرمین پیپلزپارٹی کا سیہون میں خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 جنوری 2018 16:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ سیہون شریف انسانیت کیلیے ایک پناہ گاہ ہے۔ پیپلزپارٹی کی روایت دلوں کو جوڑنا ہے۔
بے قرار دھڑکنوں کو قرار دینا اور لوگوں کو جوڑنا پیپلزپارٹی کی روایت ہے۔قیام پاکستان کے بعد سندھ میں صرف پیپلزپارٹی نے کام کیا ہے۔ پنجاب کے ہرضلع میں ہسپتال بنائیں گے۔کراچی میں ایشیاء کا سب سے بڑاہسپتال ہے۔اس ہسپتال میں ہزاروں لوگوں کاعلاج ہوتا ہے۔ہم نے کراچی، حیدرآباد،نوابشاہ،سکھر اور لاڑکانہ میں امرا ض قلب کے ہسپتال بنائیں گے۔صحت مند معاشرہ ہی کامیاب معاشرہ ہوتاہے۔عوامی مسائل کے حل کیلئے ہماری نیت پرشک نہیں کیاجاسکتا۔بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت 6 لاکھ خاندانوں کوغربت سے نکالا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں صرف ڈھائی سو سائبر نائف مشین ہیں،جو سندھ میں بھی موجود ہے۔سندھ حکومت کےکام کی کہیں مثال نہیں،پھر کہتے ہیں سندھ حکومت نے کیاکیا ہے؟۔مہنگے مہنگے علاج کرانے کیلیے سندھ میں ایک روپیہ بھی نہیں لگتا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ذمے داری ہے کہ عوام کو روزگار دے۔سیاحت میں کام کیا تو اس سال سب سے زیادہ سیاح آئے۔صوبے میں 4 مقامات دیکھیں جو جنت کی طرح ہیں، انکو اس سال کھولیں گے۔ بلاول نے کہا کہ سیاسی یتیموں کےٹولےنےوزیروں،مشیروں،پیٹ پرستوں کی بھرتی کے سوا کیا کیا؟ شوبازشریف نے لاہور میں نامکمل اسپتال کا افتتاح کیا،شوبازشریف صاحب اس نامکمل اسپتال کو پیپلزپارٹی مکمل کرے گی،اب عوام کو کرنا ہےکہ پنجاب کی میٹرو ویٹرو چاہیےیامفت علاج؟مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.