صدرر مملکت نے چیئرمین سی ڈی اے کی تقرری سے متعلق سی ڈی اے آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دیدی

ترمیم کے تحت وفاقی سروس کا افسرہی چیئرمین سی ڈی اے مقرر ہو سکے گا ،سی ڈی اے افسران بھی چیئرمین نہیں بن سکیں گے

جمعہ 12 جنوری 2018 17:52

صدرر مملکت نے چیئرمین سی ڈی اے کی تقرری سے متعلق سی ڈی اے آرڈیننس میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) صدرر مملکت ممنون حسین نے چیئرمین سی ڈی اے کی تقرری سے متعلق سی ڈی اے آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دے دی، ترمیم کے تحت وفاقی سروس کا افسرہی چیئرمین سی ڈی اے مقرر ہو سکے گا ،سی ڈی اے افسران بھی چئیرمین نہیں بن سکیں گے، گزشتہ رروز صدرمملکت ممنون حسین نے چیئرمین سی ڈی اے کی تقرری سے متعلق سی ڈی اے آرڈیننس میں ترمیم کے لئے وزارت قانون و انصاف کی سمری پر دستخط کر دیے ،نئی ترمیم کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کا عہدہ وفاقی سول سروس کے افسر کو دیا جا سکے گا ، اب کسی کوئی سیاسی شخصیت،صوبائی سروس سے تعلق رکھنے والے افسران اور سی ڈی اے افسران بھی چیئرمین کے عہدے کے لئے اہل نہیں ہو نگے۔

(جاری ہے)

چیئرمین اور سی ڈی اے بورڈ کے ممبران کے عہدے کی مدت تین سال ہو گی ،تین سال سے قبل انہیںہٹانے کے لئے وجوہات تحریری طور پر بتانا ہو نگی۔

متعلقہ عنوان :