بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کئے جائیں،حافظ حفیظ الرحمن

جمعہ 12 جنوری 2018 17:56

بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کئے جائیں،حافظ ..
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں انرجی ریگولیشن سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، سمارٹ میٹرزکا پائلٹ پروجیکٹ انتہائی کامیاب رہا ہے اس منصوبے کے مثبت ثمرات سامنے آرہے ہیں، اس منصوبے کی افادیت کو محسوس کرتے ہوئے دیگر علاقوںکے عوام بھی سمارٹ میٹرز نصب کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کو بھی بلاتعطل بجلی کی ترسیل جاری رہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے گذشتہ روزمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کررہی ہے ، توانائی کے متبادل ذرائع متعارف کرانے کیلئے ایل پی جی ایئرمکس منصوبے متعارف کئے جارہے ہیںتاکہ عوام کو گیس کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

حفیظ الرحمن نے سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی کہ بجلی کے جن منصوبوں پر کام سست روی کا شکار ہے ان میں تیزی لائی جائے اور متعلقہ ٹھیکیداروں کو بروقت کام مکمل کرنے کی ہدایت کی جائے اوربروقت بجلی کا منصوبہ مکمل نہ کرنے والے ٹھیکداروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوںنے کہاکہ ہینزل ، عطاء ا ٓباد، کے آئی یو سمیت دیگر میگا پاور پروجیکٹس کی تکمیل کے بعد گلگت بلتستان کے عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مکمل نجات ملے گی۔

متعلقہ عنوان :