زینب قتل کیس کے حوالے سے میرٹ پر تحقیقات جاری ہیں، معصوم زینب کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچاکر دم لیں گے، عظیم صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کی نگری کو امن کا شہربناکردم لیں گے

صوبائی وزیر رانا مشہوداحمد خاں‘خواجہ عمران نذیراور ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خاں کا ڈپٹی کمشنر قصور آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 12 جنوری 2018 18:03

زینب قتل کیس کے حوالے سے میرٹ پر تحقیقات جاری ہیں، معصوم زینب کے قاتلوں ..
قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) زینب کے قتل کے سانحہ کے حوالے سے میرٹ پر تحقیقات کی جا رہی ہیں‘کچھ مشتبہ افراد پکڑے گئے ہیں انشاء اللہ جلدہی بریک تھروشیئرکریں گے‘ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ذاتی طورپر معصوم زینب کے کیس کو ہینڈل کررہے ہیں، ہم قصورمیں موجود ہیں ،شہر کے امن و امان کو دیکھ رہے ہیں‘شہریوں کے ساتھ مل کر عظیم صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کی نگری کو امن کا شہربناکردم لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر رانا مشہوداحمد خاں‘صو بائی وزیرخواجہ عمران نذیراور ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خاں نے ڈپٹی کمشنر قصور آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قصورمیں امن و امان قائم کرنے کیلئے تمام سکیورٹی ایجنسی‘ وکلاء‘تاجروںاورشہریوں کے تعاون کے شکر گزار ہیں‘ معصوم زینب کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچاکر دم لیں گے، انہوں نے کہا کہ معصوم زینب کے کیس کے علاوہ بھی باقی گیارہ کیسزمیں ملوث ملزمان کوکیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ ڈی ایچ کیوہسپتال قصور میں کچھ واقعات ہوئے ہیں تمام شعبوں میں ڈاکٹرزاور ڈی ایچ کیوکاعملہ اپنے فرائض فرض شناسی سے انجام دے رہا ہے، انشاء اللہ ہم سب مل کر اس مسئلے کو حل کریں گے۔ ترجمان پنجاب حکومت ملک محمداحمدخاں نے کہا کہ ایک ایریامیں اس طرح کے مسلسل واقعات ہونا افسوسناک ہے‘معصوم زینب کے سانحہ میں ملوث ملزم کئی مقدمات میں ملوث ہے ،یہ سیریل کریمینل ہے ‘قصورمیں سرچ آپریشن کی وجہ سے پولیس نے مختلف علاقوں کے رائونڈ اپ کئے‘ شواہدکی جانچ پڑتال کے بعد ملزم تک پہنچ گئے ہیں اور اسے جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افرادکاجاں بحق اور متعددکا زخمی ہونالمحہ فکریہ ہے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے فوری ایکشن لیا ہے اور واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتارکرلیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے جذبات کا احساس ہے‘ معصوم زینب کے لرزہ خیز واقعہ نے قصورکاامن تباہ کردیاہے‘درندہ صفت انسان اب بچ نہیں پائے گا ‘ملزمان کو کیفرکردارتک پہنچاکر ہی دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :