واجد ضیاء نے مجھے فراڈیا کیوں کہا ، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے،کیپٹن صفدر نے قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق پیش کردی

جمعہ 12 جنوری 2018 18:07

واجد ضیاء نے مجھے فراڈیا کیوں کہا ، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے،کیپٹن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن صفدر نے قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے کہا کہ واجد ضیاء نے مجھے فراڈیا کیوں کہا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کیپٹن صفدر اور مریم نواز نے فراڈ کے ذریعے دستاویزات میں ردوبدل کیاہے اور کیپلری فائونٹ استعمال کیا تھا وہ بھی فراڈ تھا کیپٹن صفدر نے اپنی تحریک استحقاق میں کہا ہے کہ واجد ضیاء سربراہ جے آئی ٹی نے مجھے فراڈیا اور دھوکہ باز کہا ہے کہ اس سے میرا استحقاق مجروح ہوا ہے میرا معاملہ پارلیمنٹ کی استحقاق کمیٹی کے سپرد کیاجائے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے یہ تحریک قومی اسمبلی کے سپیکر کو تھما دی ہے جس کا فیصلہ بعد میں جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ صفدر اور مریم نواز نے جوکیپلری فائونٹ استعمال کیا وہ ایک فراڈ اور دھوکہ تھا اور ان کیخلاف عدالت میں فراڈ اور دھوکہ بازی کے بنیاد پر دستاویزات جمع کرانے پر احتساب عدالت میں مقدمات چل رہے ہیں ۔