فاٹا اصلاحات بل کی منظوری مثبت قدم ہے، سید خورشید شاہ

جمعہ 12 جنوری 2018 18:09

فاٹا اصلاحات بل کی منظوری مثبت قدم ہے، سید خورشید شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) سید خورشید شاہ نے کہاکہ کافی عرصے بعد یہ بل پاس ہوا یہ ایک مثبت قدم ہے جو ہم آگے بڑھے ہیں فاٹا کو ہائی کورٹ کے ضابطہ کار میں لانے جیسا اقدام قابل تحسین ہے ہم اس دور حکومت میں فاٹا کے انضمام کی توقع کرتے ہیں یہ ایک مثبت اقدام ہو گا جو تاریخ میں لکھا جائے گا ہم سمجھتے ہیں کہ فاٹا کی عوام کی قربانیاں ہیں ان کا پورا حق بنتا تھا فاٹا کے پی کے میں انضمام فاٹا کی عوام کو قومی و صوبائی اسمبلی میں نمائندگی کا پورا پورا حق ملے گا ۔ ۔