میزان بینک پاکستان لمیٹڈ کو سال 2017 کیلئے دینا بھر میں بہترین اسلامی بینک قرار دیا گیا

جمعہ 12 جنوری 2018 18:11

میزان بینک پاکستان لمیٹڈ کو سال 2017 کیلئے دینا بھر میں بہترین اسلامی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) میزان بینک پاکستان لمیٹڈ کو سال 2017 کیلئے دنیا بھر میں بہترین اسلامی بینک قرار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملائیشیا کے ریڈ منی گروپ کی جانب سے دنیا بھر میں اسلامی بینک کاری کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والے اداروں کی کارکردگی کے اعتراف میں آئی ایف این ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے ، جو اسلامی بینک کاری کی صنعت کا معتبر ترین اعزاز سمجھا جاتا ہے ۔

میزان بینک کو 12ویں مرتبہ پاکستان کا بہترین اسلامی بینک ہونے کا اعزاز دیا گیا ہے ، جو شعبہ میں بینک کی کارکردگی کا عالمی اعتراف ہے ۔ میزان بینک کے صدر اور سی ای او عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بینک اسلامی بینک کاری کے شعبہ میں جدید ترین خدمات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے تاکہ صارفین کی ضروریات کے پیش نظر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔۔

متعلقہ عنوان :