Live Updates

پیرحمید الدین سیالوی نےتحریک انصاف میں شمولیت کا امکان مسترد کردیا،ذرائع

پی ٹی آئی کاپیرسیال شریف کوسیاسی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےآپشنزکی دعوت،ختم نبوتﷺ کےمعاملے پرجان بھی قربان ہے،وزیرقانون رانا ثناءاللہ کےاستعفےکیلئےتحریک کاساتھ دیں گے۔پی ٹی آئی رہنماء جہانگیرترین کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 جنوری 2018 18:02

پیرحمید الدین سیالوی نےتحریک انصاف میں شمولیت کا امکان مسترد کردیا،ذرائع
سرگودھا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جنوری 2018ء) : سرگودھا میں سیال شریف کے سجادہ نشین پیر حمید الدین سیالوی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان مسترد کردیا،پی ٹی آئی کی جانب سے پیرسیال شریف کوسیاسی اتحاد اورسیٹ ایڈجسٹمنٹ کے آپشن پردعوت دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیرترین نے سرگودھا میں پیرآف سیال شریف حمید الدین سیالوی اوران کے بیٹوں سے ملاقات کی۔

جس میں ختم نبوتﷺ کی تحریک اور وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے استعفے پر بھی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جان سے پیرسیال شریف کوسیاسی اتحاداورسیٹ ایڈجسٹمنٹ کےآپشن پردعوت دی گئی۔ تاہم پیرآف سیال شریف نےتحریک انصاف میں شمولیت کا امکان مستردکردیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء جہانگیرترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت ﷺ کے معاملے پرجان بھی قربان ہے۔ختم نبوت ﷺ کے قانون میں تبدیلی سے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ہوااور قصور انتہائی افسوس ناک واقعے ہیں۔ ختم نبوت ﷺ کی تحریک میں وزیرقانون رانا ثناءاللہ کے استعفے کیلئے سیال شریف کا بھرپورساتھ دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات