کبڈی کسانوں کا من پسند روائتی کھیل ہے،سپرکبڈی لیگ سے کبڈی کے مستقبل کو ترویج ملے گی، سیکرٹری زراعت

جمعہ 12 جنوری 2018 19:28

کبڈی کسانوں کا من پسند روائتی کھیل ہے،سپرکبڈی لیگ سے کبڈی کے مستقبل ..
ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) کبڈی کسانوں کا من پسند روائتی کھیل ہے جس سے کسانوں کا لگاؤ کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ پیسٹی سائیڈز انڈسٹری فرنچائزی لاہور اور ملتان ٹیم اونرز کے اشتراک سے سپر کبڈی لیگ کا انعقاد کیا گیا اور اس سلسلہ میں پیسٹی سائیڈز فرنچائزی ٹیم اونرزاور سٹرابیری سپورٹس فرنچائزر کے درمیان سپر کبڈی لیگ کے انعقاد بارے ٹیم اونرشپ کے معاہدہ پر دستخط کے لیے لاہور کے مقامی ہوٹل میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا کہ سپر کبڈی لیگ کبڈی کی تاریخ کا نیا باب رقم کرے گی اور کبڈی مستقل بنیادوں پر کھیلی جائے گی اور سپر کبڈی لیگ سے کبڈی کے مستقبل کو ترویج ملے گی اور کسانوں کی اس کھیل کیلئے انٹرنیشنل کھیپ تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ کسانوں کے کھیل کبڈی کے فروغ کے لیے محکمہ زراعت اس اقدام کی تائید کرتا ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ زرعی شعبہ سے منسلک پیسٹی سائیڈز انڈسٹری نے کسانوں کے من پسند کھیل اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے انتہائی احسن اقدام اٹھایا ہے جو لائقِ تحسین ہے اور نیشنل اور انٹرنیشنل کھیپ تیار کرنے میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :