ساری آپشن کھلے ہیں ، دھرنا ،ریلی یاجلوس کچھ بھی ہو سکتا ہے ،اعلان قائدین کرینگے ‘عبدالعلیم خان
بے حسی ،شرم اور ڈھٹائی کی بھی انتہا ہوتی ہے ،حکمران تمام حدیں عبور کر چکے ہیں ، مہلت نہیں دینگے ‘میڈیا سے گفتگو
جمعہ 12 جنوری 2018 19:32
(جاری ہے)
عبدالعلیم خان نے کہا کہ بے حسی ،شرم اور ڈھٹائی کی بھی انتہا ہوتی ہے حکمران تمام حدیں عبور کر چکے ہیں اب مہلت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ساڑھی3برس گزر چکے 14جانیں گئیںاور 100لوگوں کو گولیاں ماری گئیں اور آ ج تک ایک شخص کو بھی کیفر کردار تک پہنچانا تو دور کی بات ذمہ دار تک نہیں ٹھہرایا گیا ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کا تعین ہو جاتا تو آج دوبارہ قصور پولیس اہلکاران کو اس قدر بے باکی سے نہتے شہریوں پر فائرنگ کی جرات نہ ہوتی ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ شہداء کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو ان کا پہلا رشتہ پاکستان سے ہے اور ہم ان کیلئے آواز بلند کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور کسی پاکستانی شہری کو لاوارث نہیں ہونے دیں گے ۔عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ سٹیئر نگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق 17جنوری کے انتظامات کیے جائیں گے ،ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے مرکزی نائب محمد شعیب صدیقی نے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل کا ایران پر’ ’میزائل حملہ“ کرنے کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.