مریم نواز نے نوازشریف کی قصورروانگی کی خبروں کی تردید کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 جنوری 2018 18:48

مریم نواز نے نوازشریف کی قصورروانگی کی خبروں کی تردید کردی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جنوری 2018ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے قصورروانگی کی خبروں کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا کہ میں اورمیرے والد نوازشریف اپنے گھرجاتی امراء میں موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم نے ٹی وی پراپنی قصور روانگی کی خبریں دیکھیں۔ جن میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز مقتولہ زینب کے والد سے تعزیت کیلئے قصور روانہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں اورمیرے والد نوازشریف اپنے گھرمیں ہی موجود ہیں۔ واضح رہے نجی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز مقتولہ زینب کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئےقصور روانہ ہو گئے لیکن زینب کے والد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ زینب کے والد نے موقف اختیار کیا کہ میری بچی کو انصاف دیا جائے۔جب تک میری بچی کو انصاف نہیں ملے گا میں سابق وزیر اعظم سے ملاقات نہیں کروں گا۔