ارفع کریم پاکستان کی ہونہار، ذہین اور قابل ترین بیٹی تھی‘شہبازشریف

کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم نئی نسل کے لئے عزم و ہمت کی علامت ہے وزیراعلیٰ پنجاب کا انفارمیشن ٹیکنالوجی میں نمایاں مقام حاصل کرنے والی ارفع کریم کی برسی پر پیغام

جمعہ جنوری 20:01

ارفع کریم پاکستان کی ہونہار، ذہین اور قابل ترین بیٹی تھی‘شہبازشریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کم عمر ماہر ارفع کریم کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ارفع کریم پاکستان کی ہونہار، ذہین اور قابل ترین بیٹی تھی۔ ارفع کریم نے کم عمری میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کی اور اپنی خداداد صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کا نام دنیا بھر میںروشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ ارفع کریم جیسی ذہین بیٹیاں ملک کیلئے امید کی کرن اورباعث فخرہیں۔ قوم کی اس ہونہار بیٹی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں جو دیا جلایا وہ ہمیشہ روشن رہے گا۔ ارفع کریم اپنی خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ آئی ٹی پروفیشنل ارفع کریم نئی نسل کیلئے عزم وہمت کی علامت ہے۔ ارفع کریم نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرکے دنیا کو یہ باور کرایا کہ پاکستانی بچے و بچیاں سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں کسی سے پیچھے نہیں۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments