طلباء مغربی تعلیم لیتے لیتے مغربی کلچر کے غلام نہ بنیں ورنہ آپ کی سوچ بھی غلام ہوجائیگی ،عمران خان

خیبرپختونخوا میں پولیس کا بہترین انتظام ہے ،زینب کے معاملے پر پولیس خاموش ہے ،ڈی آئی خان واقعہ میں ہماری پولیس نے چوبیس گھنٹوں میں 9میں 8ملزمان گرفتار کر لیا تھا،چیئرمین تحریک انصاف کاپشاورمیں تقریب سے خطاب

جمعہ جنوری 20:09

طلباء مغربی تعلیم لیتے لیتے مغربی کلچر کے غلام نہ بنیں ورنہ آپ کی سوچ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مغربی تعلیم لیتے لیتے مغربی کلچر کے غلام نہ بنیں ورنہ آپ کی سوچ بھی غلام ہوجائے گئی ۔خیبرپختونخوا میں پولیس کا بہترین انتظام ہے ۔خیبرپختونخوا پولیس پر فخر ہے۔ زینب کے معاملے پر پولیس خاموش ہے جبکہ ڈی آئی خان واقعہ میں ہماری پولیس نے چوبیس گھنٹوں میں نو میں اٹھ ملزمان گرفتار کر لیا تھا۔

نشتر ہال پشاور میں یوتھ ایمپلائز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے شریف برادران پر تنقید کے نشتر برساتے رہے عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف برادران 19 سال سے پنجاب میں حکومت کررہے ہیں قوم اشتہارات اور سڑکیں بنانے سے نہیں بنتی نواز شریف کے علاؤہ اور بھی لوگ بہت جلد یہ کہیں گے کہ مجھے کیوں نکالا عمران خان نے کہا کہ قصور میں پیش آنے والا واقعہ شرمناک ہے۔

پنجاب میں بارہ بچیوں کو ریپ کیا گیابچیوں کی ویڈیوز بنائی گئی اور پنجاب پولیس خاموش رہی ۔خیبرپختونخوا میں پولیس کا بہترین انتظام ہے ۔خیبرپختونخوا پولیس پر فخر ہے عمران خان کے مطابق پچھلے ایک سال میں ریکارڈ ٹوریزم ہوئی۔ ہرسال چار نئے ٹوریزم ریزاٹ کھولے گئے بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان منشیات کی طرف چلے جاتے ہیں عمران خان نے روایتی لباس پر طلبہ کو لیکچر بھی دیا اور کہا کہ مغربی تعلیم لیتے لیتے مغربی کلچر کے غلام نہ بنیں ورنہ آپ کی سوچ بھی غلام ہوجائے گئی آٹھ ہزار پاکستانی باہر کے ممالک کی جیلوں میں پڑے ہے اس بار نم یونیورسٹی میں 55 فیصد بچے فرسٹ ڈویثرن میں پاس ہوئے ہری پور میں آسٹریا کے تعاون سے یونیورسٹی قائم کررہے ہیں۔

Your Thoughts and Comments