Live Updates

علیم خان کی باری بھی آگئی ، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا، تحریک انصاف کے لئے سب سے پریشان کن خبر آگئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 جنوری 2018 18:53

علیم خان کی باری بھی آگئی ، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا، تحریک انصاف کے لئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) تحریک انصاف کے رہنماءعبدالعلیم خان اور ان کے ہاﺅسنگ منصوبوں سے متعلق معاملات کی انکوائری کیلئے قومی احتساب بیورو(نیب) نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے پانچ افسران کو 15جنوری کو طلب کر لیا ہے جبکہ پارک ویو ولازاور ریورایج ہاوسنگ سوسائٹی کی انکوائری میں نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے خلاف انکوائری کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے ) کو خط لکھ دیا ہے، خط میں علیم خان اور ان کے ہاوسنگ منصوبوں سے جڑے ایل ڈی اے کے5افسران کو تحقیقات کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو لاہور نے ایل ڈی اے کے افسران ڈائریکٹر شیخ عبدالقیوم ، ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم اخترزیدی، راجہ عباس ، خواجہ شوکت جمال اور پٹواری محمد اکرم کو طلب کیا ہے۔ نیب حکام لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران سے 15جنوری کوتحقیقات کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات