امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اہم کردار اد ا کر سکتا ہے،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

جمعہ 12 جنوری 2018 20:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اہم کردار اد ا کر سکتا ہے کیونکہ امریکہ اکیلا اسوقت سپر پاور ہے اور اسکی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر اسلئے بھی حل کرائے کیونکہ اسکے ابھی بھی افغانستان میں مفادات ہیں اور جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا اس وقت تک جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

لہذا جنوبی ایشیاء میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میںمضمر ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں اپنی رہائشگاہ پر سینئر امریکی سفارتکار اینڈریا ہیلئر (Andrea Hillyer) سے ڈیڑھ گھنٹے کی تفصیلی ملاقات میں کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکی سفارتکار کو پاکستان کی سیاسی صورت حال اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی سے بھی آگاہ کیا۔