کراچی میں سکول چوکیدار کی جانب سے بچی کے ساتھ مبینہ ریپ کی کوشش
مشتعل مظاہرین نے سکول پر دھاوا بول دیا ، ملزم کو پکڑ کر رینجرز کے حوالے کردیا گیا
محمد علی جمعہ 12 جنوری 2018 19:23
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ اسکول چوکیدارعیدوکو تھانے منتقل کردیا گیا جبکہ بچی اور گرفتار چوکیدار کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔
دوسری جانب بچی کے والد عامر نے زیادتی کی تر دید کی۔ بچی کے والد نے بتایا کہ بچی نے گزشتہ روز چوکیدار کی جانب سے چھونے کی کوشش کا بتایا جس پر آج شکایت لے کر آئے تھے تاہم علاقہ مکین مشتعل ہو گئے۔انہوں نے کہا وہ نہیں جانتے یہ کون لوگ ہیں اور ایسا کیوں کر رہے ہیں۔ ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ بچی کے ساتھ کل اسکول کے چوکیدار عیدونے بدتمیزی کی تھی، بچی نے گھر جاکر والدین سے شکایت کی تھی۔ انہوں نے کہا بچی کے والدین نے صبح آکر اسکول میں چوکیدار کو مارنا شروع کر دیا مگر والدین نے کل واقعے کی اطلاع پولیس کو نہیں دی تھی، پولیس نے ملزم عیدو کو تحویل میں لے لیا ہے۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ نے ابراہیم حیدری میں بچی سے مبینہ زیادتی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی جی کو احکامات دیے ہیں کہ علاقے کے معززین و دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر امن وامان کی صورتحال پر پولیس کنٹرول کو مؤثر بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے اور بروقت پولیس اقدامات اٹھانے کے ضمن میں علاقہ سپروائزری افسران کو بالخصوص بریف کیا جائے۔وزیر داخلہ سندھ نے ابراہیم حیدری میں بچی سے مبینہ ریپ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ سندھ نے بھی ابراہیم حیدری میں بچی سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کرکے سخت کارروائی کا حکم دیدیا اور کہا کہ ناقابل معافی واقعہ ہے، تحقیقات اورکارروائی سے باخبر رکھا جائے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ابراہیم حیدری کے اسکول میں بچی سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت اور ناقابل معافی ہیں لہٰذا وزیرِاعلیٰ سندھ اس حوالے سے سخت اقدامات کریں۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.