زینب قتل کیس میں جے آئی ٹی شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کر رہی ہے، ہم تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں

آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز کازینب کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار

جمعہ 12 جنوری 2018 22:01

زینب قتل کیس میں جے آئی ٹی شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کر رہی ہے، ہم تمام ..
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس عارف نواز نے کہا ہے کہ زینب قتل کیس میں جے آئی ٹی شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کر رہی ہے، ہم تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو آئی جی پنجاب عارف نواز نے قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بچی زینب کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور ملزم کو جلد پکڑنے کی یقین دہانی کرائی۔

آئی جی پنجاب نے اس دوران گفتگو میں کہا کہ شواہد کی بنیاد پر جے آئی ٹی تحقیقات کر رہی ہے، تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، تحقیقات میں وفاقی و صوبائی ایجنسیاں تعاون کر رہی ہیں، جس طرح ہم محنت کر رہے ہیں کیس جلدی نمٹا لیں گے، کئی مشتبہ افراد زیر حراست ہیں، ڈی این اے ٹیسٹ کر رہے ہیں، قصور واقعے کا ملزم ابھی نہیں پکڑا، جلد ملز تک پہنچ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :